نئی دہلی،27اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چیف جسٹس جے ایس کھیہر آج ریٹائرڈہورہے ہیں۔کل جسٹس دیپک مشراہندوستان کے 45ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیں گے۔جسٹس دیپک مشرا اکتوبر 1953کو پیدا ہوئے۔انہوں نے 14فروری 1977کو وکالت شروع کی۔انہوں نے اڑیسہ ہائی کورٹ اور سروس ٹربیونل میں آئینی، سول، مجرمانہ، آمدنی، سروس اور سیلز ٹیک سے متعلق معاملات کی پریکٹس کی۔انہیں 17جنوری، 1996کو اڑیسہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔اس کے بعد انہیں 3 مارچ، 1997کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ منتقل کردیا گیا تھا، جہاں وہیکم دسمبر، 1997کو مستقل جج بن گئے۔
جسٹس دیپک مشراکو 23دسمبر، 2009کو پٹنہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔اس کے بعد، انہیں 24مئی، 2010کو دہلی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایاگیا۔اس کے بعد جسٹس دیپک مشراکو 10اکتوبر، 2011کو سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا۔جسٹس دیپک مشرااکتوبر، 2018کو ہندوستان کے چیف جسٹس مقرر ہونے کے بعد ریٹائرہوں گے۔
جسٹس دیپک مشرانے ممبئی دھماکے کے الزام میں یعقوب میمن اورنربھیاکے مجرمین کوپھانسی کی سزادی تھی۔جسٹس دیپک نے سنیما ہال میں فلم شروع ہونے سے قبل قومی گیت لازمی بنا دیا تھا اور ہر ایک کو اس کے اعزاز میں کھڑے ہونے کا حکم دیا تھا،وہ انٹرنیٹ پر فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے کے وقت سے وقت گائیڈلائن جاری کر تے رہے ہیں۔ ایودھیا مسئلہ پرسماعت کررہی بینچ صدارت بھی دیپک مشراہی کر رہے ہیں۔